اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی: عظمیٰ بخاری

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر جارحیت مسلط کی، جس کے جواب میں پاکستان  نے مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج  نے چند لمحوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

انہوں  نے کہا کہ مئی کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کا صدمہ وہ ایک سال بعد بھی نہیں بھلا سکا، اس معرکے میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور پاک فوج کو ایک پروفیشنل فورس کے طور پر سراہا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" دنیا کی افواج کیلئے ایک سٹڈی کیس بن چکا ہے اور پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستانی قوم  نے اس جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے آج بھی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید برآں، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کے دفاع کی بات آئے گی، پوری قوم متحد ہو کر ایک آواز بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے