اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیغام اسلام کانفرنس نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو قائدینِ امن قرار دیدیا

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون و چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے پیغام اسلام کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 

کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس حکومت اور افواج کی مکمل تائید کرتی ہے، یہ کانفرنس معرکہ حق پر خداکا شکر ادا کرتی ہے، کانفرنس وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو قائدین امن قرار دیتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ کانفرنس ایران پر حملوں کی مذمت کرتی ہے، کانفرنس ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔

کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق اگلی ساتویں کانفرنس میں امام کعبہ بھی شریک ہوں گے، یہ کانفرنس کل مولانا ادریس کی شہادت کی مذمت کرتی ہے، ہم وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو مبارک دیتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کی آخری نشست ایوان صدر میں ہو گی، ایوان صدر میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کے بعد بین الاقوامی مہمان واپس روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے