اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جم، آئی ٹی کمپنیز اور انٹرنیشنل کال سینٹرز بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے توانائی بچت پالیسی میں اہم نرمی کرتے ہوئے مختلف شعبوں کیلئے بڑا ریلیف دے دیا۔

نئے فیصلے کے تحت جم، آئی ٹی کمپنیز اور انٹرنیشنل کال سینٹرز کو بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے 4 مئی سے جم اور آئی ٹی سیکٹر کیلئے عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد یہ ادارے معمول کے مطابق اپنے اوقات کار جاری رکھ سکیں گے۔

حکومتی فیصلے کے تحت بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز کو 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاکہ عالمی کاروباری سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

مزید برآں 6 اپریل کو جاری بندش کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے جمز اور سپورٹس سہولیات کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو ورزش اور صحت کی سرگرمیوں میں آسانی میسر آئے گی۔

حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ نئے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد معیشت کو سہارا دینا اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ توانائی کے مؤثر استعمال کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے