اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپرلیگ 11 فائنل، ٹریفک انتظامات مکمل

03 May 2026
03 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سپرلیگ 11 فائنل کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے جبکہ پارکنگ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پی ایس ایل فائنل میں 8ڈی ایس پیز’90 ٹریفک انسپکٹرز جبکہ پانچ سو سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت کےلئے 5 پارکنگ سٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کےلئے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے` گئے ہیں۔

شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز’سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کرسکیں گے علاوہ ازیں شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ میں بھی اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے جبکہ ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔

مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے شائیقین مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ شائیقین کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے