اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کی گرینڈ تیاریاں جاری

02 May 2026
02 May 2026

(لاہورنیوز) پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کی گرینڈ تیاریاں جاری ہیں، رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

معروف گلوکار عاطف اسلم،علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں، شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کرکٹ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لئے شام 6 بجے تک لازمی سٹیڈیم پہنچیں۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے