03 May 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ میں پاکستان کے احسن رضا اور کرسٹوفر جفانے فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
الیگزینڈر وارف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔
