اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 کا فاتح کون؟ پشاور اور حیدر آباد کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

فائنل میچ سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہم پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلے ہیں، فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل اختتامی تقریب میں عاطف اسلم، علی عظمت اور عارف لوہار آواز کا جادو جگائیں گے، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز بھی اپنی آواز سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔

دوسری جانب فائنل میچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی نے بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنانے اور شائقین کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے