(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدرآباد کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیمیں رواں سیزن میں اب تک 2 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے باعث یہ ناک آؤٹ میچ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ حالیہ میچز میں ملے جلے نتائج کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے آخری 5ویں میچوں میں 3 فتوحات حاصل کیں تاہم کوالیفائر میں انہیں پشاور زلمی کے خلاف 70 رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگز بہترین فارم میں ہیں اور آخری 25 میں سے 4 میچ جیت چکے ہیں۔ ٹیم نے ایلیمنیٹر 1 میں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ اس سے قبل راولپنڈی ز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف میں جگہ بنائی۔
حیدرآباد کنگز کو واحد شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہی کرنا پڑا جس کے باعث اس ری میچ میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہو گیا ہے۔
