اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹر کو ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے، مجھے بھی حوصلہ ملا: حنین شاہ

02 May 2026
02 May 2026

(ویب ڈیسک) حیدرآباد کنگز مین کے حنین شاہ نے کہا ہے کہ کراؤڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنین شاہ نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اپنے پلان پر عمل کروں گا، اللّٰہ نے عزت دی ہے، میرا کمال نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے 6، 7 ماہ بہت محنت کی ہے، انجری سے واپس آیا، مشکل وقت تھا، لیکن محنت کی، پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا، نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، ساتھ ہی پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا، اس کا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔

حنین شاہ نے کہا کہ 6 رنز بچانے کیلئے زیادہ گفتگو نہیں کی، اللّٰہ پر یقین تھا، 6 یارکرز کا ٹارگٹ تھا، اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ باؤلنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں، یہی میں نے بھی کیا، فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سب کھلاڑی میچ ونر ہیں، ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے