اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فائنل کیلئے شاندار اختتامی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں: سلمان نصیر

02 May 2026
02 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ لیگ کے فائنل کے موقع پر شاندار اختتامی تقریب کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

 

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے لیے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے۔

انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ فائنل کے روز شام ساڑھے چھ بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہو سکیں۔

انہوں نے کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں شائقین کے غیرمعمولی جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے سٹیڈیم نہ آنے کی روایت توڑ دی، کراچی میں کوالیفائیر میچ میں اتنی پبلک آگئی تھی کہ ایک موقع پر گیٹ بند کرنا پڑے۔

سلمان نصیر نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے شہر میں ٹرافی ٹور بھی کرایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے