اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب کی 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی نئی حد نافذ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سعودی پالیسی کے مطابق اب 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی، اس پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمین حج سعودی عرب سفر  کے اہل نہیں ہوں گے، تین مئی سے حج کے لئے سفر پر پابندی سے کراچی کے 70 عازمین حج متاثر ہوں گے۔

سعودی امیگریشن حکام  نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی حکام  نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے