02 May 2026
(ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔
پی ایچ اے نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر فیصلہ جاری کر دیا، باغات میں مستقل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا، ہر جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترنا ضروری ہو گا، ضلعی ایجنسیاں محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
عید کے ایام میں پی ایچ اے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، پارکس میں صفائی اور شہری سہولتوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ایچ اے افسران اور ضلعی انتظامیہ میں مسلسل رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
