اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے ملازمین کیلئے بھاری الاونسز اور مراعات کا اعلان

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز)پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی۔

اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کے لئے بھاری الاؤنسز اور مراعات کا اعلان کیا گیا، فنانس اور سٹور ڈیپارٹمنٹ سےمتعلقہ ملازمین کو 4 مئی تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 

ملازمین کو 6 ہفتوں تک اسلام آباد میں 2 دن، 3 دن کراچی میں فرائض ادا کرنے کی بھی سہولت ہے، ٹرانسفرکردہ ملازمین کوری لوکیشن اسسٹنس کے نام پر ایک بار بنیادی تنخواہ بھی ملے گی۔

شادی شدہ ملازمین کو 3، غیرشادی شدہ ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، ڈسٹربنس الاؤنس کی مد میں پہلے سال1 لاکھ، دوسرے سال75 ہزار، تیسرے سال 50 ہزار ملیں گے۔

بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ایک بار60 ہزارفی کس ادا کئے جائیں گے۔ملازمین کےلئے ابتدائی 6 ہفتے تک قیام، ٹرانسپورٹیشن اور کھانے پینے کے اخراجات بھی ایئرلائن کے ذمے ہوں گے۔

اسلام آباد میں بچوں کے داخلے، رہائش تلاش کرنے میں معاونت بھی ایئرلائن فراہم کرے گی، کراچی اور اسلام آباد میں فرائض کی ادائیگی کے لئے ہوائی ٹکٹ بھی ایئرلائن کی ذمہ داری قرار دی گئی، ملازمین کودورات کے لئے قیام کی سہولت پی آئی اے کنٹریکٹ کے ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسزمیں دستیاب ہو گی۔

رہائش سے کام کی جگہ کے درمیان پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی ائرلائن فراہم کرے گی، ملازمین کومنتقلی کی مدت میں یومیہ 25 سو روپے بھی ادا کئے جائیں گے، یاد رہے کہ 2019 میں اسلام آباد منتقلی کے دوران ٹرانسفرکردہ ملازمین اور افسران مالی پیکج سے محروم رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے