اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی قید سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے رہا کر دیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی افواج  نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا جن کی رہائی کے لیے یونانی حکام کی سہولت کاری پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مشتاق خان کی استنبول واپسی اور پاکستان روانگی پر ترک قیادت کے مشکور ہیں، وزارتِ خارجہ اور ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کا بروقت ردِعمل قابلِ ستائش ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا تاہم سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی کی خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے