02 May 2026
(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ،شالیمار زون، اقبال ٹاؤن، رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر کارروائی کے دوران 6 غیر قانونی عمارتیں مسمار جبکہ 8 پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی قوانین اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بغیر منظوری یا نقشہ کے خلاف تعمیر ہونے والی عمارتوں کو فوری گرا دیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی جبکہ ڈویلپرز کو منظور شدہ بلڈنگ پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
