اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بہتری، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں سپلائی میں اضافے کے باعث شہریوں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق کمپنی کو اس وقت اپنی طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ 2500 میگاواٹ ہے، جبکہ نیشنل گرڈ سے 2650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔

تاہم لائن لاسز والے علاقوں میں اب بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

 اس کے علاوہ پیک آورز کے دوران شہر کے چند علاقوں میں 1 سے 2 گھنٹے کی بندش کا سلسلہ برقرار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں استحکام کے ساتھ لوڈشیڈنگ کو مزید کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے