اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ سائٹ کا 80 فیصد کام مکمل

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کے دیرینہ ٹریفک و پارکنگ مسائل کے حل کیلئے نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

نورالامین مینگل، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے منصوبے کی ری ماڈلنگ سائٹ کا دورہ کیا اور تین منزلہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر طاہر فاروق (ڈی جی ایل ڈی اے) اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین  نے منصوبے پر بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق گرے اسٹرکچر کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، مجموعی طور پر منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، 452 پائلز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت دی کہ تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ مزدوروں اور عملے کی حفاظت کیلئے بھی مکمل اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔

نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، جبکہ نیلا گنبد کو اس کی اصل تاریخی حالت میں بحال کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے کی ثقافتی و تاریخی شناخت بھی بحال ہو گی۔

حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہر کے مصروف تجارتی مرکز میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے