01 May 2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، ملک کا وقار بلند ہوا۔
عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاندار اسٹریٹجی بنائی، بھارتی جہاز ملبے کا ڈھیر بن گئے، بھارتی اینکرز کے چہرے اتر گئے، ہماری فضائیہ نے بھارت کے رافیل کو ڈھیر کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، پاکستان نے سفارتی اور جنگی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستانی بہادر قوم ہے اور اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔
