اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور گرفتاریاں

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت شہر بھر میں قیمتوں کی نگرانی سخت کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  نے مختلف بازاروں، ہول سیل مارکیٹوں اور سپلائی پوائنٹس پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ریٹ لسٹوں کے نفاذ کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 4,336 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران گراں فروشوں کے خلاف بھاری جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ناجائز منافع خوری پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 8 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور  نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں، انہوں  نے اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی اور سبزیوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے خبردار کیا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور ان کی دکانیں فوری طور پر سیل کر دی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے