اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔

بھارتی صحافیوں نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ دے دیا ،بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے محض 24 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں خود کش دھماکہ کس نے کرایا سب سمجھ سکتے ہیں۔

آدیتہ راج کول نے بتایا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ہماری پہچان کچھ بھی ہو سکتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا چہرہ افغانی، بھارتی، بنگلا دیشی یا کسی مقامی بلوچ کا بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نےبھی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کااعتراف کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

راجیش پاور نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دونوں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت جبکہ ہتھیار اور انٹیلی جنس اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق پاکستان میں حملوں سے لے کر کینیڈا اور امریکہ میں سکھ رہنماؤں کے قتل تک، بھارت ایک دہشتگرد فیکٹری بن چکا ہے، پاکستان کی جانب سے بھی بارہا بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سہولت کاری کے شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو استعمال کر کے خودکش حملے کروا رہی ہے، خطہ میں قیام امن کیلئے عالمی برادری بھارت کے سرحد پار دہشتگرد نیٹ ورکس اور پراکسی نیٹ ورکس کا نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے