اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مال روڈ کی قدیم 104 عمارتوں کا تاریخی حسن بحال کرنے کا فیصلہ

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی تاریخی مال روڈ پر واقع قدیم عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کے لیے اہم منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت عمارتوں کی مرمت اور بحالی کا کام مالکان کے اپنے خرچے پر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم جی چوک سے چئیرنگ کراس تک مجموعی طور پر 104 عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں تاریخی اہمیت کے پیش نظر بحال کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 10 قدیم عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے ساتھ عمارتوں کی موجودہ خستہ حالت کی تصاویر بھی فراہم کی گئی ہیں۔

حکام نے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر بحالی کا کام شروع کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، منصوبے کے تحت برطانوی دور کی ان عمارتوں کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا اور ان کے بیرونی حصے (فساڈ) کو یکساں اور جاذب نظر بنایا جائے گا۔

اس منصوبے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ضلعی انتظامیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، نشاندہی کی گئی اہم عمارتوں میں غلام رسول بلڈنگ، کیشو رام بلڈنگ، شاہ دین منزل، احمد مینشن، زمان پلازہ، خادم سینٹر، ضیاء الدین بلڈنگ، کرپا رام بلڈنگ، دھونی مینشن اور جان بلڈنگ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانا اور مال روڈ کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے