اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی وزیر صحت کی چائنہ سکیم آمد، سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے چائنہ سکیم کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں  نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے تین بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی، صوبائی وزیر  نے بچوں کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے گی تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر  نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکریپ گودام کے مالک کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، حفاظتی ضوابط (ایس او پیز) پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

خواجہ عمران نذیر  نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے