اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کی ماڈل روڈز پر کریک ڈاؤن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر 818 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 690 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے 6 موٹر سائیکل سواروں اور 9 کم عمر ڈرائیورز کو بھی چالان جاری کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 185 موٹر سائیکل سواروں جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 24 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 630 بائیک رائڈرز کو بھی چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے انفورسمنٹ مزید بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے فی گھنٹہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، انہوں  نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو فیلڈ میں ذاتی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی۔

سی ٹی او  نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی اور باڈی کیمروں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جائے گی، جبکہ کارروائی کے دوران اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے