اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیٹ ویو سے متعلق نیا الرٹ جاری، عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق نیا الرٹ جاری کر دیا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اینسو اور آئی او ڈی کی صورتحال تاحال نیوٹرل ہے. ہیٹ ویو کے باعث ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 27 اپریل سے 29 اپریل کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا، بارش کے باعث درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔ یکم مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی صورتحال وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتی ہے، عوام کو پانی کا زیادہ استعمال اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے