اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف مال روڈ پر احتجاج

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف مال روڈ پر بڑا احتجاج کیا گیا۔

 

 

مظاہرے کی قیادت مرکزی مسلم لیگ اور ملی رکشہ یونین نے کی، جہاں شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے  نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور اب گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے آئی پی پیز اور ایل این جی معاہدوں کو مہنگی بجلی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹیکسز میں کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے