27 Apr 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور موسم خاصا گرم ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
