اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 34 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے، 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار 389 مرد، 6963 خواتین، 14 ہزار 224 بچے شامل ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10771، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11131، غیر قانونی مقیم 12643 غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے