اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو مصطفیٰ آباد سب ڈویژن میں زرعی ٹیوب ویلز سے بجلی چوری پکڑی گئی

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مصطفیٰ آباد سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو زرعی ٹیوب ویلز پر بجلی چوری پکڑ لی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایس ڈی او مشہود احمد نے لیسکو ٹیم اور پولیس کے ہمراہ رات گئے کارروائی کی، چھاپے کے دوران ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی لگا کر جبکہ دوسرا میٹر بند کرکے چلایا جا رہا تھا۔

لیسکو حکام  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کنکشنز منقطع کر دیئے اور میٹرز و تاریں قبضے میں  لے لیں، ایس ڈی او کے مطابق یہ کارروائی ایس ای سینٹرل سرکل اور ایکسین کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔

مشہود احمد نے بتایا کہ بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر متعلقہ افراد کو ڈیٹیکشن بل جاری کیا جائے گا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے