اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فلم سازی اور فوٹوگرافی پرپابندی کا معاملہ، پاکستان ریلویز نے وضاحت جاری کر دی

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے ریلوے کی حدود میں فلم سازی اور فوٹوگرافی پر پابندی کے معاملے پر وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کی حساس تنصیبات پر کسی شخص کو ویڈیو اور فوٹوگرافی بنانے کی اجازت نہیں، ریلوے سروسز کے حوالے سے صحافیوں اور منظور شدہ وی لاگز کو روٹین کوریج کی اجازت ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان ریلویز نے اپنی حدود میں فلم سازی اور فوٹوگرافی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان ریلویز کے مطابق اس پابندی کا اطلاق بلاگرز، صحافیوں، وی لاگرز، کانٹینٹ کریٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت تمام افراد پر ہوگا۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ ریلوے آپریشنز، انفراسٹرکچر یا کسی بھی ممنوعہ علاقے میں پیشگی تحریری اجازت کے بغیر فلم بندی یا تصاویر بنانا سختی سے منع ہوگا، یہ فیصلہ سیکیورٹی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے تاکہ ریلوے کے حساس نظام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان ریلویز نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ریلوے ملازم بغیر اجازت ایسی سرگرمیوں میں کسی کی معاونت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن کل جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے