اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم خریداری مہم: سیکرٹری فوڈ پنجاب کے اچانک دورے

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ خوراک پنجاب کی سیکرٹری ڈاکٹر کرن خورشید نے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف گندم خریداری مراکز (پی آر سنٹرز) کا اچانک دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق یہ دورے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیے گئے، جہاں "پہلے آؤ، پہلے پاؤ" کی پالیسی کے تحت گندم خریداری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، سیکرٹری فوڈ نے واضح کیا کہ مڈل مین کا کردار ختم کر کے کسانوں سے براہ راست خریداری جاری رکھی جائے گی اور مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے گندم کے وزن اور نمی کے تناسب کا خود معائنہ کیا جبکہ ریکارڈ اور ڈیجیٹل سسٹم کی مانیٹرنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، سیکرٹری فوڈ کے مطابق کسانوں کو گندم کی ادائیگی 72 گھنٹوں میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے گندم 3500 روپے فی 40 کلو کے حساب سے خریدی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ننکانہ میں اب تک 2,091 کاشتکار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 1,761.4 میٹرک ٹن باردانہ جاری کیا جا چکا ہے۔ وہاں 62 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

فیصل آباد میں 4,287 کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور 454.5 میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ مراکز پر گندم کی آمد شروع ہو گئی ہے اور خریداری کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

شیخوپورہ میں گندم خریداری کے لیے 7 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں کسانوں کو جلد از جلد گندم لانے اور اپنی محنت کا بہتر معاوضہ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے