اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہورنیوز) دنیا میڈیا گروپ نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لیے دنیا میڈیا گروپ کا خصوصی نغمہ بلیٹن میں بھی شامل کیا گیا۔آج سے ایک سال پہلے بھارت کا غرور چکنا چور ہوا تھا، پاک فوج نے مودی کے سر سے جنگ کا بھوت اتار دیا تھا، آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص سے بری فوج نے دشمن کو تاریخی سبق سکھایا تھا۔

 

جنگ مئی میں پاکستان کے شاہینوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی طیارہ مار گرایا، دنیا میں پہلی بار رفال طیارہ لڑائی میں نشانہ بنایا گیا اور گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والے دشمن کو گھر میں گھس کر ہی مارا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے ہرجنگی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی تصدیق اور توثیق عالمی برادری نے بھی کی۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے جنگ مئی میں کمالات پر فرانس جیسے ممالک میں بھی خصوصی سیمینار ہوئے اور اس حیرت انگیز فضائی لڑائی کو ایک جنگی سبق کے طور پر لیا گیا۔

دنیا میڈیا گروپ نے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے عزم و ہمت، قربانی و ایثار کو سراہنے کے لیے خصوصی نغمہ پیش کیا ہے جو پوری قوم کی طرف سے بہادر جوانوں کو سلام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے