اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سے سعودی عرب حج پروازیں، ہزاروں عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، اور پہلے سات روز کے دوران بڑی تعداد میں عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 59 پروازوں کے ذریعے اب تک 15 ہزار 26 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں، آج ہفتے کے روز مزید 8 پروازوں کے ذریعے تقریباً 2 ہزار 200 عازمین کی آمد متوقع ہے۔

حکام کے مطابق حج انتظامات کیلئے مختلف شعبوں میں 80 اہلکار، حج میڈیکل مشن کے 50 جبکہ 134 دیگر سول ملازمین بطور خدام الحجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان  نے بتایا کہ مین کنٹرول آفس، ایئرپورٹ استقبالیہ، خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ، ریاض الجنہ، مکہ روانگی، گمشدگی و بازیابی، کال سینٹر اور شکایات سیل سمیت تمام شعبے 24 گھنٹے فعال ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4 ہزار 611 عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی جا چکی ہے، اسی طرح گمشدگی و بازیابی کے شعبے  نے ایک حاجی، 14 ویل چیئرز اور 673 بیگز تلاش کر کے متعلقہ عازمین تک پہنچائے۔

پاکستان حج میڈیکل مشن  نے بھی خدمات فراہم کرتے ہوئے 288 افراد کو او پی ڈی، 5 کو ڈینٹل اور 4 کو ای سی جی سہولیات فراہم کی ہیں، ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے والے ابتدائی قافلے آج مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں حج کے اگلے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے