اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پلاسٹک فری مہم، صوبہ بھر میں سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کا اعلان

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ تاجر برادری پلاسٹک کے تدارک کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے، اور پنجاب کو جلد مکمل طور پر پلاسٹک فری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ لاہور سمیت تمام دکانوں پر کاسٹک بیگز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا جبکہ ایک ماہ کے اندر پورے پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دو سے زائد مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں، پانچ ماہ قبل شروع کی گئی اینٹی پلاسٹک مہم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

عمران حامد شیخ  نے کہا کہ حکومت کے تمام ماڈل بازار، شاپنگ مالز اور پلازوں میں سنگل یوز پلاسٹک پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے، جبکہ اب یہ مہم صوبے کے ہر بازار اور دکان تک پھیلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے 10 شہروں میں اینٹی پلاسٹک سکواڈ قائم کئے جا چکے ہیں جنہوں  نے اب تک ایک کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے ہیں۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق ناقص پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں اور بعض فیکٹریوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، عالمی رینکنگ کے مطابق پنجاب میں ماحولیات میں 33.5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے