اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: موٹر برانچ کی ریکارڈ وصولیاں، 9 ماہ میں ساڑھے 18 ارب روپے اکٹھے

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں موٹر برانچ نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ریکارڈ وصولیاں کرتے ہوئے ساڑھے 18 ارب روپے اکٹھے کر لیے۔

ڈائریکٹر ایکسائز شاہد گیلانی کے مطابق رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر فیس کی مد میں مقررہ ہدف 9 ماہ میں ہی حاصل کر لیا گیا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال وصولیوں میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انکشاف نے بتایا کہ مالی سال کے اختتام تک مزید 3 سے 4 ارب روپے کی اضافی وصولیوں کی توقع ہے، یکم مئی سے آٹھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران (ای ٹی اوز) کی نگرانی میں روزانہ 8 گھنٹے ناکے لگائے جائیں گے، جہاں نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن سسٹم میں معطل کر کے بلاک کر دی گئی ہے، سرکاری دفاتر، بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام رجسٹرڈ ڈیفالٹر گاڑیوں سے وصولی کے لیے مراسلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں موٹر ٹیکس کی مد میں اب تک 32 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی جا چکی ہیں جبکہ رواں سال ایکسائز سے متعلق تمام ٹیکسز کی مد میں 60 ارب روپے سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے