25 Apr 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
عدالتوں کی جانب سے اس حوالے سے واضح احکامات جاری کئے جا چکے ہیں، تازہ واقعہ ایمپریس روڈ پر ریڈیو پاکستان لاہور کے سامنے پیش آیا، جہاں گرین بیلٹ پر موجود تین سرسبز درخت کاٹ دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکاروں نے بغیر اجازت درختوں کو کاٹا، جو ماحولیاتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب لاہور ہائیکورٹ متعدد بار شہر میں درختوں کے تحفظ کیلئے سخت احکامات جاری کر چکی ہے۔
شکایات موصول ہونے پر "ستھرا پنجاب" مہم کا عملہ موقع پر پہنچا اور کٹے ہوئے درختوں کی باقیات فوری طور پر ہٹا دی گئیں، تاہم ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
