اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں خصوصاً شام اور رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 5 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک اوسط شارٹ فال 350 میگاواٹ رہا، جبکہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک یہ بڑھ کر 540 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ترجمان کے مطابق شہری و دیہی علاقوں میں 30 منٹ سے ایک گھنٹہ تک لوڈ مینجمنٹ ریکارڈ کی گئی، کمرشل فیڈرز پر 15 منٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی، جبکہ انڈسٹریل، انڈیپنڈنٹ اور انڈسٹریل ڈومینیٹڈ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر لوڈشیڈنگ میں وقتی اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے