اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہائی ویز فرنٹ اراضی کی نشاندہی کیلئے جی آئی ایس سروے کرنے کا فیصلہ

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ریٹنگ ایریاز کے اندر ہائی ویز کے ساتھ واقع ٹیکس ایبل زمین کا تاحال درست تعین نہ ہو سکا، جس کے باعث محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانے پر سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق موٹر ویز اور ہائی ویز کے اطراف واقع اراضی کا جی آئی ایس بیسڈ سروے کیا جائے گا، جس کیلئے 360 ملین روپے کی سکیم منظور کر لی گئی ہے، اس سروے کا مقصد کمرشل ویلیو رکھنے والی زمینوں کی درست نشاندہی کرنا ہے تاکہ انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے رولز 2019 میں بنائے گئے تھے جبکہ 2021 سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا عمل جاری ہے، تاہم محکمہ ایکسائز کے پاس اب تک متعلقہ پراپرٹیز کا مکمل اور درست ڈیٹا موجود نہیں۔

محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز سامنے آئیں گی بلکہ ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہو گا، سروے کے ذریعے ہائی ویز فرنٹ اراضی کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے اور سرکاری آمدن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے