اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں ڈرینز اور نالوں کی صفائی کیلئے جامع پلان تشکیل

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ڈرینز اور نالوں کی صفائی کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا۔

حکام کے مطابق یکم مئی سے 15 جون تک خصوصی ڈی سلٹنگ مہم چلائی جائے گی، صوبے کے 41 اضلاع میں واسا ایجنسیاں بیک وقت اپنے اپنے علاقوں میں صفائی آپریشن شروع کریں گی، اس مہم کا مقصد مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا اور ممکنہ شہری مسائل سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پنجاب واسا کو اس مہم کی ذمہ داری سونپ دی ہے، انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مہم کو بروقت مکمل کریں اور کارکردگی کو بھی اسی بنیاد پر جانچا جائے گا۔

مزید برآں، واسا ایجنسیاں دیگر متعلقہ اداروں، بشمول ستھرا پنجاب پروگرام، میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ مل کر کام کریں گی تاکہ صفائی کا عمل مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ڈرینز اور نالوں کی صفائی سے سیوریج نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ خصوصی مہم نہ صرف صفائی کے نظام کو بہتر بنائے گی بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے