24 Apr 2026
(لاہور نیوز) آذر بائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے ٹاؤن ہال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز سے ملاقات کی۔
فیر آزر بائیجان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو آئندہ ماہ باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، اور برادر ممالک کی شرکت کو سراہا۔
ملاقات میں سفیر کی اہلیہ ترانا فرہادوف، صدر آذر بائیجان ٹریڈ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، بزنس اتاشی سامیرا احمدی، بہبود گدالی، حافظ محمد عثمان شفیق اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا بھی شریک تھے۔
