اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام خدمات ایک پلیٹ فارم پر، نادرا کی جدید ویب سائٹ متعارف

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی۔

شناختی خدمات اب مزید منظم اور صارف دوست انداز میں دستیاب ہوں گی، شناختی کارڈ، نائیکوپ، پی او سی، ایف آر سی سمیت تمام خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا۔

رجسٹریشن ڈیٹا اور اعدادوشمار nGRIDSسسٹم پر نقشوں کی صورت میں موجود ہے، ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ بھی فراہم کر دیا گیا، تحقیقی سرگرمیوں اور منصوبہ بندی میں رہنمائی کے لیے میپ گیلری کو متعارف کرایا گیا۔

قومی و صوبائی سطح کے اعدادوشمار اور رجحانات بھی ویب سائٹ پر پیدائش، وفات، شادی و طلاق کی رجسٹریشن کا مربوط نظام نمایاں کیا گیا ، بینکاری، ٹیلی کام اور حکومتی اداروں کے لیے تصدیقی خدمات یکجا کردی گئیں ،کال سنٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ مزید مؤثر کردیا گیا۔

شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام بہتر انداز میں فعال ہے، نادرا کیریئر پورٹل اپ گریڈ کر دیا گیا، آن لائن درخواست کا آسان عمل متعارف کرایا گیا جب کہ ملک بھر اور بیرون ملک نادرا نیٹ ورک کی مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

رجسٹریشن مراکز اور موبائل رجسٹریشن وین کی معلومات ایک جگہ دستیاب ہیں، رائٹ ٹو انفارمیشن اور میڈیا سنٹر کے سیکشن جدید خطوط پر استوار کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے