اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) مریدکے میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ جی ٹی روڈ سٹی ایریا میں ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث اسے لاہور منتقل کر دیا گیا، رکشہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرار ہونے میں رکشہ ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے