جرم وانصاف
رواں سال: 110 دن میں 4 خواتین سمیت 37 افراد نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا
24 Apr 2026
24 Apr 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، رواں سال کے پہلے 110 روز میں 37 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق یکم جنوری تا 20 اپریل کے دوران33مرد اور 4 خواتین نے خودخشی کی جنوری میں 2 خواتین اور 12 مردوں نے اپنی جانیں لیں جبکہ فروری کے دوران ایک خاتون اور 11 مرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مارچ کے دوران ایک خاتون اور 5 مردوں نے خودکشی کی ہےیکم سے 20 اپریل تک 5 مردوں نے مختلف وجوہات پر اپنی جان گنوائیں جبکہ خودکشی کے پس پردہ محرکات میں گھریلو ناچاقی اور ذاتی تنازعات کار فرما رہے جبکہ غربت، محبت میں ناکامی اور ذہنی مسائل بھی خودکشیوں کا سبب بنے ہیں۔
