اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تین بچوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ ردا فاطمہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں ملزمہ ردا فاطمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشاد حسین سبزواری  نے کی۔

پولیس  نے عدالت سے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ مزید تفتیش مکمل کی جا سکے، تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ ردا فاطمہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا جبکہ دوران سماعت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے