اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) اغواء برائے تاوان کے ایک سنگین واقعے میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان  نے چند روز قبل اکرم نامی شخص کو پراپرٹی فروخت کرنے کے بہانے بلایا، مرکزی ملزم وقاص متاثرہ شخص کو بہلا پھسلا کر بھلر گاؤں  لے گیا جہاں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے یرغمال بنا لیا۔

ایس پی علی اسد کے مطابق ملزمان نے دورانِ قید متاثرہ شخص پر تشدد کیا اور اس کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، ملزمان  نے آن لائن ٹرانزیکشنز اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روپے بطور تاوان وصول کئے۔

بعد ازاں ملزمان متاثرہ شخص کو آشیانہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان وقاص اور آفتاب کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی رقم اور دو موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے