اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپیڈو مبینہ تشدد کیس: ملزم سجاد علی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) ضلع کچہری میں سپیڈو مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سجاد علی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے میں شامل دفعات قابلِ ضمانت ہیں، اس لیے ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔

عدالت نے ملزم سجاد علی کی ضمانت پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کیا تھا، جس میں ایف آئی آر کے مطابق سپیڈو بس کے کنڈکٹر پر مبینہ طور پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے