24 Apr 2026
(لاہور نیوز) اچھرہ میں 3 بچوں کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت، ملزمہ جھنگ کے رہائشی شہریار (عاشق) سے بھی رابطے میں تھی اور شادی کی خواہشمنڈ تھی تاہم بچے رکاوٹ تھے جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ ردا کی جھنگ کے رہائشی شہر یار سے دوستی تھی، شہر یار اور ردا وٹس ایپ اور موبائل فون پر رابطے میں تھے، ملزمہ ردا آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے شہریار سے پیسے بھی منگواتی رہی۔
ردا شہریار سے شادی کی خواہشمند تھی، بچے شادی میں رکاوٹ تھے، ملزمہ کے بیان کے بعد زیر حراست شوہر رمضان کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا، شہریار سے بھی واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سفاک ماں ملزمہ ردا نے اپنے تین بچوں کو گلے پر چھریوں کے وار کر کے موت کے گھات اتار دیا تھا۔
