اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سورج کے تیور تیز، گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) سورج کے تیور تیز، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  یو وی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عروج پر رہے گا۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

علاوہ ازیں شہر میں فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے اور مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ  ڈی ایچ اے فیز   6 میں اے کیو آئی 185، برکی روڈ لاہور  پر 167 جبکہ ماڈل ٹائون لاہور میں 165 ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے