اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بائیکس سبسڈی پروگرام، ایک لاکھ 33 ہزار بائیکس مالکان کے نام مفت ٹرانسفر

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بائیکس مالکان کیلئے شروع کئے گئے سبسڈی پروگرام کے تحت ایک لاکھ 33 ہزار موٹر سائیکلوں کی مفت ٹرانسفر اور رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق رجسٹرڈ بائیکرز کو فی بائیک 2 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ بائیکرز کی مالی معاونت کیلئے یہ پروگرام جاری ہے اور صرف وہی افراد سبسڈی کے اہل ہوں گے جنہوں  نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

حکام کے مطابق اس سکیم کے تحت رجسٹریشن فیس میں بھی نمایاں رعایت دی گئی ہے، جس میں ایک ہزار روپے کی رجسٹریشن فیس معاف کی گئی جبکہ سمارٹ کارڈ پر 1300 روپے کی فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بائیکس مالکان پر مالی بوجھ کم کرنا اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیاں قانونی دائرے میں لائی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے