اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی: ڈرون ٹیکنالوجی سے صوبے بھر میں سرویلنس کا دائرہ وسیع

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے بھر میں مؤثر سرویلنس جاری کر دیا۔

   پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے بھر میں سرویلنس کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت ایمرجنسی 15 کالز، جرائم کی نشاندہی، ٹریفک خلاف ورزیوں اور ماحولیاتی آلودگی پر فوری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون نگرانی کے دوران بوڑھ والا چوک علامہ اقبال روڈ پر کوڑا جلانے کی نشاندہی کی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اسی طرح کرول گھاٹی، محمود بوٹی اور بادامی باغ کے علاقوں میں دھواں خارج کرنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کی گئی، جس پر متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران کریم پارک، شفیق آباد، بادامی باغ اور کاہنہ نشتر کالونی میں پتنگ بازی کی خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی ہوئی، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیلڈ فورسز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ نظام صوبے کے دیگر شہروں میں بھی فعال ہے اور اس کے ذریعے شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے