اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے متعدد ادویات کے بیچز کو مضر صحت قرار دیدیا

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے متعدد ادویات کے بیچز کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

مختلف گولیوں اور انجکشن کے مخصوص بیچز ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے فیل ہو گئے، دل کے پٹھوں کے علاج والی گولی نیٹرس بھی غیر معیاری قرار دے دی گئی، درد کش گولی کیڈین، الرجی کی دوائی لوراٹیڈین، کھانسی کا شربت ایسفل، گولی اورٹیزن بھی مضر صحت قرار۔ اسکے علاوہ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور انیمیا کے استعمال والا انجکشن ڈیکا ڈورلین مضر صحت قرار دے دیا گیا۔

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والا انجکشن کارا ڈوبا کا بیچ مضر صحت، استعمال سے روک دیا گیا، اینٹی بائیو ٹیک انجکشن ایفاسیف، انجکشن میٹیور، میکومن انجکشن جو کہ وٹامن بی 12 کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اسے بھی مضر صحت قرار دے دیا گیا جبکہ اینٹی بائیوٹک سفورسک انجکشن، درد کے علاج والا انجکشن سوڈوفینک اور انجکشن ہیکوبال کو بھی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے